Breaking News
Loading...
Tuesday 20 August 2013

Mark Zuckerberg Facebook Account Hack-Hack News

11:09
ایک فلسطینی ہیکر نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ذاتی صفحے پر پیغام لکھ کر فیس بک کے
سکیورٹی سسٹم میں خامی کی نشاندہی کی ہے۔
خلیل شریتھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیس بک کی ’وائٹ ہیٹ سکیم‘ کے ذریعے فیس بک کی ٹیم کو اس خامی کی بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے نظرانداز کر دیا گیا۔
اس سکیم کے تحت فیس بک میں خامیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام میں رقم دی جاتی ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس خامی کو دور کر دیا ہے لیکن وہ خلیل شریتھ کو پیسے نہیں دیں گے۔
خلیل شریتھ نے سکیورٹی کے نظام میں ایک خامی ڈھونڈی تھی جس کے ذریعے فیس بک صارفین کسی کی بھی دوستوں کی فہرست میں شامل ہوئے بغیر ان کی پرائیویٹ وال پر پیغام لکھ سکتے تھے۔
انہوں نے فیس بک کی وائٹ ہیٹ ٹیم کو اس خامی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ چند پیغامات کے تبادلے کے بعد خلیل شریتھ کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ’یہ خامی نہیں ہے۔‘
اس کے بعد انہوں اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے مارک زکربرگ کے صفحے پر پیغام لکھ دیا تھا۔
شریتھ نے جن کی مادری زبان عربی ہے لکھا کہ ’میں آپ کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے اور پیغام لکھنے پر مغذرت خواہ ہوں لیکن میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا‘۔
فیس بک کی سکیورٹی ٹیم کے انجینیئر میٹ جونز نے ایک کلِکپیغام میں وضاحت کی ہے کہ شریتھ کی ای میل پر کارروائی ہونی چاہیے تھی لیکن ان کی رپورٹ کرنے کے طریقہ کار میں ویب سائٹ کی پالیسی کے خلاف ورزی کی گئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ شریتھ نے’ بغیر اجازت دوسرے لوگوں کا اکاؤنٹ استعمال کر کے‘ اس خامی کی نشاندہی کی تھی اس لیے وہ انعام کے حقدار نہیں ہیں
Sources:BBC URDU

0 comments:

Post a Comment

 
Toggle Footer